آئی پی ایل: پونے واریئرز کو11ویں شکست کا صدمہ

پونے: آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پونے واریئرز کو روند کررکھ دیا، خوفناک بولنگ کی بدولت 46 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ واریئرز کو 11وں شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا، پرویز رسول آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے کشمیری کرکٹر بن گئے۔ دوسرے میچ میں راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کو 8 وکٹ سے مات دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پونے واریئرز کی ٹیم 153 رنزکا تعاقب کرتے ہوئے 106 پر آؤٹ ہوگئی، انجیلو میتھیوز نے 40 اور روبن اتھاپا نے 31 رنز بنائے، باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں ہی نہیں پہنچ پایا۔

تبصرے بند ہیں.