وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا سمیت 7 زخمی

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ وادی نیلم کے علاقے کیل میں صلازئی کے مقام پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل ایک گاڑی بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری جس میں سوار 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گر کر جاں بحق 6 افراد اور زخمی ہونے والوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ مزید 2 لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.