Latest National, International, Sports & Business News

وائٹ ہاؤس نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیدیا

وائٹ ہاؤس نے اسامہ بن لادن سے متعلق امریکی صحافی کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

واشنگٹن: ) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان نیڈ پرائس کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا اوباما انتظامیہ امریکی صحافی سیمورہرش کی اسامہ بن لادن کے حوالے سے تازہ رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا رپورٹ میں اوباما انتظامیہ سے متعلق جتنی باتیں بھی بیان کی گئی ہیں وہ جھوٹ ہیں۔ رپورٹ میں بیان کردہ واقعات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن امریکا نے خود کیا۔ امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکا اور پاکستان نے مشترکہ آپریشن کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.