وزیراعظم، آرمی چیف ایک روزہ دورے پر آج کابل جائیں گ

اسلام آباد(وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے ، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ، انہیں اس دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے ۔ وزیر اعظم ، صدر اشرف غنی سے ون آن ملاقات کے علاوہ افغان چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ قریبی روابط ، وزیر اعظم کے وژن اور خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں ۔ وزیر اعظم ایک ایسے وقت میں یہ دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اپنی بہترین نہج پر ہیں اور دونوں ممالک خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں بھی ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا یہ افغانستان کا دوسرا دورہ ہوگا ، اس سے قبل انہوں نے 30نومبر کو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.