اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے پہلے سو دن کی ترجیحات سے متعلق دس نکاتی ایجنڈا مرتب کرلیا ہے۔نوازشریف وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے سودن کی ترجیحات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے۔ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق پہلے سو دنوں کی ترجیحات میں توانائی بحران،مہنگائی اور امن و امان کو بہتر بنانا شامل ہے۔مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے نوازشریف کو پہلے سو دنوں کی ترجیحات سے متعلق دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا،حکومت سازی کے حوالے سے نواز شریف کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدواروں سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے۔اب تک قومی اسمبلی کے سترہ اور صوبائی کے تیرہ نومنتخب اراکین اسمبلی نے نون لیگ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔لسبیلہ سے جام کمال اور بہاولنگر سے اصغر شاہ نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.