ن لیگ کا یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے صوبے میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس جمعہ کے روز ہو گا، اجلاس میں تمام ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں کا غیررسمی اجلاس ہو گا، رانا ثناء اللہ تمام ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں سے تنظیم سازی کے معاملات پر رپورٹ لیں گے۔ذرائع کے مطابق جن جن ڈویژنز اور اضلاع میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کا عمل مکمل نہیں ہوا ہو گا وہاں کے عہدیداروں سے باز پرس کی جائے گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ستمبر میں پارٹی کی یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.