ن لیگ نے وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کردی

لاہور: مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کردی، اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں دینے کا امکان ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ہے،جبکہ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کیلئے اسحاق ڈار اور احسن اقبال جبکہ وزارت داخلہ کیلئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا نام زیر غور ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے قلمدان کیلئے چودھری نثار، وزارت پانی و بجلی کیلئے خواجہ آصف جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے سمیرا ملک اور راحیلہ مگسی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ کیلئے سرتاج عزیز بھی امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ وزیر اطلاعات کیلئے سینیٹر پرویز رشید مضبوط امیدوار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.