ن لیگی رہنما بڑھکیں مارتے مارتے باہربھاگ جاتے ہیں ،منظور وٹو
قصور…پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین بڑھکیں تو بہت مار رہے ہیں مگر مشکل وقت میں آمر سے مک مکا کر کے باہر بھاگ گئے۔قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ عوام کی خدمت کے بجائے تشدد کی سیاست کرنے والے آج عوام کی عدالت میں کھڑے ہونے کی ہمت نہیں رکھتے، ان کے حلقے میں ن لیگ کی انتخابی مہم کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پنجاب کے تمام منصوبے اپنی جیبیں بھرنے کے لئے شروع کئے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے ملک و قوم،اپنی پارٹی اور عوام کو آمریت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باہر فرار ہو گئے۔
تبصرے بند ہیں.