نیٹو کی واپسی کیلئے طالبان حمایتی حکومت بنائی گئی ہے ،طاہر القادری
لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہاہے کہ عالمی طاقتوں نے نیٹو فورسز کو واپسی کا محفوظ راستہ دینے کے لیے پاکستان میں طالبان کی حمایتی حکومت بنائی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری نے کہا کہ یہ دنیا کی تاریخ کا انوکھا الیکشن ہے جس میں ہارنے والے اور جیتنے والے دونوں دھرنے دے رہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ایک بار پھر اس ملک میں حقیقی اپوزیشن نہیں ہے تمام جماعتیں کسی نہ کسی طرح اقتدار کا حصہ ہونگی۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ نظام تبدیلی کا دشمن ہے اس نظام کو اٹھا پھینکنا ہوگا۔ علامہ طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں عالمی طاقتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ان کامقصد نیٹو فورسسز کا پاکستان کے راستے محفوظ طریقے سے انخلاء ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ دھرنوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں،الیکشن ٹربیونل سے کسی کو کوئی انصاف نہیں ملے گا،موجودہ نظام کی بنیاد دھونس اور دھاندلی پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.