نیو یارک میں اداکارہ ریما کو پروگرام کی میزبانی دینے پربھارتی شاعر کا تقریب سے واک آؤٹ

نیویارک: امریکامیں شعراکی سالانہ تقریب میں اداکارہ ریما کو اسٹیج کی نظامت ملنے پربھارتی شاعرتقریب کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شعراکی سالانہ تقریب امریکا کے شہرنیویارک میں ہوئی، تقریب کے دوسرے سیشن میں اسٹیج کی نظامت کیلیے پاکستانی فلمی اداکارہ ریماکو بلایاگیا توسیکڑوں فلمی گانوں کے بھارتی شاعر نیتاکاظمی مشاعرہ کی تقریب کابائیکاٹ کرتے ہوئے چلے گئے اور کہاکہ فلم اسٹار سے مشاعرے کی نظامت کرانا شاعری کی بے قدری ہے۔ نیتا کاظمی نے اپنے غصے کااظہار ایک شعرمیں کرتے ہوئے کہاکہ “کرکٹر اورایکٹراب بن گئے محفل کی شان، نیتااب بکنے لگاردی میں غالب کادیوان”

تبصرے بند ہیں.