افغان صوبے گولر میں نماز عید کے اجتماع میں دھماکا، گورنر جاں بحق، 20 افراد زخمی

افغانستان کے صوبے لوگر میں نماز عید کے اجتماع میں دھماکے کے نتیجے میں صوبے کے گورنر ارسلہ جمال جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں مقامی مسجد میں عید کے اجتماع کے بعد گورنر ارسلہ جمال تقریر کررہے تھے کہ اچانک ان کے مائیکروفون میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گورنر ارسلہ جمال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.