بگ تھری کی حمایت نہ کرتے تو پی سی بی دیوالیہ ہو جاتا: نجم سیٹھی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ تھری کی حمایت نہ کرتے تو پی سی بی دو سال میں دیوالیہ ہو جاتا۔ جنوری 2015ء میں دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کریں گے۔

اسلام آباد: ( اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ذکاء اشرف کے دور میں پی سی بی میں بہت سی خرابیاں ہوئیں جن کی اصلاح کا ٹارگٹ وزیراعظم نے مجھے دیا۔ بگ تھری کی حمایت نہ کرتے تو دو سال میں دیوالیہ ہو جاتے۔ بگ تھری کی حمایت کرنے سے نہ صرف ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ ریونیو ملے گا بلکہ 2015ء میں آئی سی سی کی سربراہی پاک بھارت سیریز اور آئی سی سی کی کمیٹیوں میں نمائندگی بھی مل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا اکتوبر میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین میں تبدیلی کے بعد محمد عامر کی سزا ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کراچی ہوائی اڈے پر دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوتا تو ستمبر میں آئرلینڈ کے ساتھ لاہور میں کرکٹ سیریز ہونا تھی۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ جنوری 2015ء میں دبئی میں منعقد ہوگی جس کے لئے کھلاڑیوں کی بولی کا اشتہار اگلے ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.