نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل متوقع

بوظہبی ()نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کو وائٹ واش شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم ابھی وطن واپس نہیں آ رہی ، نو نومبر سے قومی ٹیم اب نئے حریف نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کل تک ہونے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی صرف پیس اٹیک کو مزید مضبوط کرنے کی خواہ ہیں لیکن جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کا فٹنس لیول ابھی اتنا نہیں کہ انہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا جائے۔ وہاب ریاض کو پی سی بی نے ڈومسیٹک میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.