ابوظہبی ٹیسٹ، آئی سی سی اینٹی کرپشن نے دو سٹے باز گرفتار کر لیا –

ابوظہبی ()آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ایکشن میں آ گیا ، پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران دو سٹے بازوں کو سٹیڈیم سے گرفتار کر لیا۔

آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران دو سٹے باز گرفتار کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی ایک مزید سٹے باز کو گرفتار کیا گیا ۔ سٹیڈیم سے گرفتار ہونیوالے ایک آدمی سے چار موبائل فون برآمد ہوئے ۔ آسٹریلوی اخبار کے مطابق پاکستانی یا آسٹریلیا کے کسی بھی کھلاڑی کا بکیز سے رابطے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ۔ آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹے بازوں میں سے ایک کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ دوسرا بکی یو اے ای کا رہنے والا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.