اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین 7 ہزار رنز کا ریکار

جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پرتھ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کرکے گنگولی کو ریکارڈ سے محروم کر دیا۔ ویلیئرز نے 166 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ اس سے قبل اس ریکارڈ پر بھارتی بلے باز سارو گنگولی کا قبضہ تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.