غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبرل لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سورایا پیک نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھاکر اسپیکر کی جگہ لی جس کے بعد پارلیمنٹ میں مردوں کے مقابلے میں خواتین ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
بین الپارلیمانی یونین کے مطابق نیوزی لینڈ کا شمار اب دنیا کے ان ممالک میں کیا جائے گا جو اس سال اپنے پارلیمنٹ میں 50 فیصد خواتین کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں جن میں کیوبا، میکسیکو، نکاراگوا، روانڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بھی ایک خاتون ہیں جب کہ کیوی ملک کی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور گورنر جنرل سمیت دیگر اعلی عہدوں پر بھی خواتین اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.