نیوزی لینڈ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے: عمران خان

عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف اعصاب کی جنگ جیتی تھی۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں چار بہترین ٹیموں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف دباﺅ میں ہدف کے حصول کے حوالے سے بہترین کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف اعصاب کی جنگ جیتی اور اب وہ فائنل کے لئے میری فیورٹ ٹیم ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.