میامی اوپن ٹینس ، سیم کوئیری اور جوان موناکو نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

سیم نے ڈومینیکا کے وکٹر ایسٹرلا اور موناکو نے بیلجئم کے روبن بیملمانس کے خلاف کامیابی اپنے نام کی

میامی:امریکا کے سیم کوئیری اور ارجنٹائن کے جوان موناکو نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ۔ فلوریڈا کے شہر میامی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ امریکا کے سیم کوئیری نے ڈومینکا کے وکٹر ایسٹرلا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی ، سیم کیوری کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا ۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے جوان موناکو کو بیلجئین حریف روبن بیملمانس کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ، مناکو نے دو گھنٹے 35 منٹ کے طویل مقابلے میں روبن کو سات پانچ ، چھ سات اور چھ چار سے مات دی اور اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کی ۔

تبصرے بند ہیں.