آل پاکستان ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ایونٹ کا آغاز آج سے ہو گا

آل پاکستان ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ایونٹ آج سے بہاولپور میں شروع ہو گا۔ جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بہاولپور:  ڈرنگ اسٹیڈیم میں لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں 33 میچز کھیلیں گی۔ تمام ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی روز 6 میچز کھیلے جائیں گے۔ جن میں کراچی کی ٹیم کا سامنا پشاور سے ہو گا جبکہ بہاولپور کی ٹیم آزاد کشمیر سے قسمت آزمائی کرے گی۔ اسلام آباد کا میچ اٹک سے اور لاہور کا ابیٹ آباد سے سامنا ہو گا۔ پول بی میں فیصل آباد کا میچ کوئٹہ سے اور گوجرانوالہ کا میچ اوکاڑہ کی ٹیم سے ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.