ویلنگٹن ()نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 73 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
ویلنگٹن میں ہونیوالے سیریز کے دوسرے میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا،فالو آن کا شکار مہمان ٹیم نے چار وکٹوں پر 158 رنز کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو باقی چھ کھلاڑی ٹوٹل میں سترہ رنز کا اضافہ کر سکے اور ٹیم 175 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے پاول چھتیس ، ایڈورڈز پینتیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے چار اور ٹم ساؤتھی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈین ٹیم میزبان کیویز کے 441 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 193 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.