نیشپا آئل فیلڈ کو ترقی دینے کیلیے14.8کروڑ ڈالر کا معاہدہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) اور ہانگ کانگ ہوئیھو گلوبل ٹیکنالوجی لمیٹڈ (ایچ بی پی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن لمیٹڈ) نے ڈیزائن، فراہمی، تعمیر اور نیشپا آئل فیلڈ سے ایل پی جی نکالنے کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

اس سلسلے میں منگل کو او جی ڈی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میں تقریب ہوئی جس میں او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی زاہد میر اور چائنا آئل ایچ بی پی کے چیئرمین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ، یہ منصوبہ مئی 2017 تک مکمل ہو گا اور اس پر 148 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نیشپا فیلڈ سے 100 ایم ایم ایس سی ایف گیس، ایل پی جی کے حجم میں 373 میٹرک ٹن اور کنڈنسیٹ آئل میں 18500 بیرل روزانہ کا اضافہ ہو گا۔

تیل و گیس کی اس پیداوار سے توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چائنا آئل ایچ بی پی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین نے یقین دلایا کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.