پولٹری ایسوسی ایشن پربرائلروانڈے کے دام فکس کرنے کاشبہ

کراچی: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے)کو مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی بادی النظر خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

سی سی پی نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف اخبارات میں برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتوںکے متعلق شائع ہونے والے اشتہارات کا نوٹس لیا، ان اشتہارات سے ایسا ظاہر ہواکہ پی پی اے نے بادی النظر میں ٹریڈ ایسوسی ایشن کی طرح برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتوں کو فکس کیا جس کا مقصد برائلر چکن اور انڈوں کی متعلقہ مارکیٹ میں مسابقت کو روکنا، محدود کرنا یا متاثر کرنا تھا۔

کسی ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں، پیداواراور فروخت کے متعلق فیصلے مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 4کے تحت ممنوع ہیں، اس شو کاز نوٹس کے ذریعے پی پی اے کو 14دن کے اندر تحریری جواب دینے کا کہا گیا ہے تا کہ اس معاملے پر پی پی اے کا موقف 3دسمبر2015 کو سنا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.