نیشنل گیمز، ٹیموں کو ایک کروڑ 38 لاکھ کے فنڈز جاری

اسلام آباد: نیشنل گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب، فاٹا ، آزاد کشمیر، بلوچستان اور اسلام آباد کو ایک کروڑ38 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ چاروں صوبوں، فاٹا، آزاد کشمیر کے اسپورٹس ڈویژن نے عبوری کمیٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ ایونٹ میں نمائندگی، دستوں کی تیاری کیلیے فنڈز دییے جائیں جس پر ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کے پی کے اورسندھ کو30،30 لاکھ، پنجاب اور بلوچستان کو 25،25لاکھ، فاٹا کو 12، اے جے کے اور اسلام آباد کو8،8 لاکھ روپے جاری کردیے ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل گیمز میں 29 مینز اور 11 ویمنز ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا ، مردوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، کونئنگ، سائیکلنگ، گالف، جمناسٹک، ہاکی ، جوڈو، کبڈی، کراٹے، نیٹ بال، روئنگ، رگبی، سیلنگ، شوٹنگ،ا سنوکر، سافٹ بال، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس ، رسہ کشی ،والی بال اور ویٹ لیفٹنگ کے کھیل شامل ہیں جبکہ خواتین میںاتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، سائیکلنگ، ہاکی ، جوڈو، نیٹ بال، شوٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو کے مقابلے ہونگے، 4جولائی تک جاری رہنے والی گیمز میںآرمی، نیوی، ائیر فورس، ریلویز، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرکی ٹیمیں میں حصہ لے رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.