نیشنل پارٹی کے سربراہ کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات، بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ مزید آگے بڑھانے کیلئے دونوں جماعتوں کی مذاکراتی ٹیمیں مزید بات چیت کریں گی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسی حکومت بنے جو امن قائم کرے اور گورننس کو بہتر بنائے حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پشتون خوامیپ سے ہمارے رابطے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں خود حکومت بنانے کا دعوی نہیں کرسکتے کیونکہ اکثریت نہیں تاہم کوشش ہوگی کہ ایسی حکومت بنے جو ناراض بلوچوں کے تحفظات دور کرسکیانہون نے کہا بلوچستان میں قائد ایوان کا فیصلہ نئی حکومت میں شامل جماعتیں مل جل کر کریں گی ۔

تبصرے بند ہیں.