نیب کو ختم نہیں کیا جاسکتا،اپوزیشن تجاویزسامنے لا ئے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

اپوزیشن کے کسی دما دم مست قلندر سے حکومت کو خطر ہ نہیں ،حکومت 2023ء تک اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے نجات دلائی جائے

لاہور(جنرل رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کو ختم نہیں کیا جاسکتا،اپوزیشن کےپاس نیب اصلاحات کیلئے کوئی تجاویز ہیں توسامنے لیکر آئیں ،اپوزیشن کے کسی دما دم مست قلندر سے حکومت کو خطر ہ نہیں ،اپوزیشن جو مر ضی کرلے حکومت 2023ء تک اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔ وہ گور نر ہائوس لاہور میں جمعرات کے روز چین فار ایسوسی ایشن پاکستان کے سر براہ طارق رانا ،نائب صدرواصف بٹ ،ایگزیگٹیو کونسل ممبر عمرزمان ،اسد شفیع اور ایس ایم نبیل کی جانب سے کورونا سے بچائو کے لئے1لاکھ ماسک عطیہ کر نے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئے روز احتجاج کی دھمکیاں دے رہی ہیں مگر پاکستان کے عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے ساتھ ہیں اس لیے ہمیں اپوزیشن کے کسی احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں عوامی مینڈ یٹ کے مطابق حکومت اپنی مدت ہر صورت پورا کر یگی۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو بھی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ و برطانیہ جیسے ممالک کی معیشت بھی کورونا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے مگر اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ان حالات میں اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیاں دینے کی بجائے حکومت کا ساتھ دیں۔ نیب کے متعلق سوا ل کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت شفاف اور بلاتفر یق احتساب پر یقین رکھتی ہے ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے نجات دلائی جائے اس لیے حکومت کر پشن کے خاتمے اور احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر ے گی اور اپوزیشن کا یہ کہنا کہ نیب کو ختم کر دیا جائے کسی بھی صورت درست نہیں ہے لیکن اگر اپوزیشن کے پاس نیب میں اصلاحات کیلئے کوئی تجاویز ہیں تو سامنے لیکر آئیں۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے مولانا فضل الر حمن بھی احتجاجی تحریک چلا چکے ہیں اور حکومت نے کراچی سے لیکر اسلام آباد تک انکی راہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور اگر اب بھی اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی احتجاج کر نا چاہتی ہیں تو کرلیں ہم خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہیں الیکشن2023میں ہی ہوں گے۔ گور نرپنجاب نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مخیرحضرات پاکستان میں کام کر رہے ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں بزنس کیمونٹی نے بھی بھر پور کام کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے اب بھی خطرات موجود ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ عید کے موقعہ پر کورونا سے بچائو کیلئے مویشی منڈیوں سمیت ہر جگہ ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد کیا جائے تا کہ ہم سب ملکر کورونا کو شکست دیں۔

تبصرے بند ہیں.