نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے سانحہ گجرات کے متاثرین میں چیک تقسیم کئے

گجرات: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے اسکول وین حادثہ میں جا ں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان میں پانچ ، پانچ لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ نجم سیٹھی نے راجے کی گاؤں میں متاثرین سے ملاقات کی اور حادثہ میں 16 بچوں اور ٹیچر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہت بڑا المیہ قرار دیااور متاثرین میں پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے، نگران وزیر اعلیٰ نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ، دالخراش واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کی خبر سنی تو بے اختیار آنکھو سے آنسو رواں ہوگئے، جو بھی واقعے کا ذمہ دار ہے اس کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں اسکول انتظامیہ ، ڈرائیور اور ہم سب قصور وار ہیں ، اسکول مالکان کو چاہئے کہ وہ میعاری ٹرانسپورٹ فراہم کریں، حکومت کی طرف سے جتنا بھی ہوا وہ متاثرین کی مدد کرے گی۔ انہوں نے حادثے میں بچوں کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والی خاتون ٹیچر سمیعہ کے نام علاقے کا سرکاری اسکول منصوب کرنے کا اعلان کیا اور مرحومہ کو سول اعزاز دلوانے کا وعدہ بھی کیا۔

تبصرے بند ہیں.