نگراں حکومت کے سابق وزیر ، معاون اور سینیٹر سرکاری گاڑیاں لے گئے

کراچی: نگراں حکومت کے ایک سابق وزیر، 4 سابق معاون خصوصی اورایک سینیٹر اپنی ذمے داریاں پوری ہونے کے بعد سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ سندھ حکومت کے 91 حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی اپنے محکمے کے علاوہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی گاڑیوں پربھی غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ نے گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے افسران سے ایک ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.