لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کے مکمل اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔عدالت میں درخواست تحریک انصاف کی جانب سے فواد چودھری نے دائرکی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ ایک ہی نوٹیفکیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تقرر و تبادلوں کا مکمل اختیار دے دیا، الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اورعدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔فواد چودھری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تقرر و تبادلوں کیلئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے نگران حکومت کو سیاسی مفادات کیلئے مکمل اختیارات دئیے گئے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
تبصرے بند ہیں.