Latest National, International, Sports & Business News

نو منتخب صدر ممنون حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آ باد: ایوان صدر میں نو منتخب صدر ممنون حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چا ک وچوبند دستے نے نو منتخب صدر ممنون حسین کو سلامی پیش کی، واضح رہے کہ سابق صدرصدر آصف علی زرداری کی 5 سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز نومنتخب ممنون حسین نے ملک کے 12ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.