نوٹنگھم ٹیسٹ : بھارت 457رنز،انگلینڈ 1وکٹ پر 43،کمار , شامی کی عمدہ بیٹنگ –

انگلینڈ نے بھارت کی پہلی اننگز کے سکور 457رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کھو کر 43رنز بنا لئے تھے، اس سے پہلے بھارت کے شامی اور بھونیشور کمار کے درمیان آخری وکٹ کی شراکت میں 111رنز بنے۔

ٹرینٹ برج (ویب ڈیسک) انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور صرف نو رنز کے مجوعی سکور پر ایلسٹر کک پانچ رنز بنا کرمحمد شامی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔انگلینڈ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 414رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹ باقی ہیں۔اس وقت کریز پر گیری بیلنس 15 اور سام رابسن 20رنز کے ساتھ موجود ہیں۔اس سے پہلے بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دوسرے دن کے کھیل کا آغازچار وکٹ پر 259رنز سے کیا۔سب سے پہلے مرلی وجے کو اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو کیا،انہوں نے 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 146 رنز بنائے۔بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز کپتان مہندر سنگھ دھونی رہے، انھوں نے سات چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین، سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔لنچ کے وقفے کے بعد جب بھارت کا مجموعی سکور 344تھا تو صرف دو رنز کے اضافے کے ساتھ اس کے چار وکٹ گر گئے۔تا ہم اس کے بعد بھارت کے تیز باولرز کمار اور شامی نے آخری وکٹ کی شراکت میں 111رنز بنا کر مجموعی سکور 457رنز پر پہنچا دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ –

تبصرے بند ہیں.