فیفا نے سواریز کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

فیفا نے ایک میچ میں اطالوی کھلاڑی چیلینی کو کاٹنے پر لوئس سواریز کو یہ سزا سنائی تھی ، جو 65 ہزار برطانوی پاونڈ جرمانے کے علاوہ 9 انٹرنیشنل میچوں کی پابندی اور چار ماہ تک فٹ بال سرگرمیوں سے دور رہنے کی تھی۔

ساو پاولو (ویب ڈیسک) ادھر یوراگوئے کی فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کی جانب سے دی جانے والی سزا کوحد سے زیادہ فیصلہ قرار دیا تھا۔ جب کہ جس اطالوی کھلاڑی کو سواریزنے میچ کے دوران کاٹا تھا ، اس نے بھی سزا کو زیادہ بتایا تھا۔ فیفا کے اس فیصلے کے بعد لوئس سواریز اب کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر سکیں گے۔ ڈسپلنری کوڈ کی شق نمبر 22 کے تحت لوئس سواریز چار ماہ تک فٹبال سے متعلق کسی بھی قسم کی انتظامی یا دوسری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، جبکہ آرٹیکل 21 کے تحت سواریز اس عرصے کے دوران فٹبال کے کسی بھی میدان میں داخل نہیں ہو سکتے بمشول اس میدان کے جہاں یوراگوئے کی قومی ٹیم کوئی میچ کھیل رہی ہو گی۔ –

تبصرے بند ہیں.