ماضی کی غلطیوں کو اب نہیں دہراؤں گا: یونس خان

ٹیسٹ کر کٹر یونس خان کا کہنا ہے انہیں قومی ون ڈے ٹیم میں دوبارہ شمولیت پر خوشی ہے۔ ماضی کی غلطیوں کو اب نہیں دہرائیں گے۔

کراچی: () نجی ہسپتال میں تھلیسیما کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا چار سالہ عثمان سے قومی کرکٹر یونس خان نے ملاقات کی اور اس کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔ اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں لوگ بڑھ چڑھ کر عثمان کی مدد کریں۔ یونس خان نے ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھا پرفارم کرنے کی کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کے ہوم گراونڈ پر سری لنکا ہمیشہ مشکل حریف ثابت ہوتا ہے۔ فٹ بال ورلڈ کے فائنل مقابلے کے حوالے یونس خان کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم ہمیشہ سے ان کی فیوریٹ رہی ہے اور فائنل میں بھی ارجنٹائن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.