نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا۔رات گئے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینئر وزیر، 8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے، تمام 14 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی تفویض کردئیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات، سینئر وزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت، سینئر وزیر انجینئر محمد اسماعیل کو خزانہ، سینئر وزیر عبد الحمید کو بلدیات کے قلمدان دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فتح اللہ خان ترقیات و منصوبہ بندی، سہیل عباس قانون و صحت اور شمس الحق کو داخلہ کی وزارت دی گئی ہے جبکہ غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئر وترقی نسواں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشتاق حسین کو پانی و بجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ثریا زمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیر کی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں۔نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئے کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔

تبصرے بند ہیں.