نوشہرہ : نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ اکوڑہ خٹک میں پولیس اور سیکیورٹی کا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدرعلی گیلانی کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے ، آپریشن کے دوران ایک گھر سے ایک مغوی بازیاب جبکہ دو خواتین سمیت چھ اغواء کاروں کو گرفتارکرلیا۔پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی کیلئے اکوڑہ خٹک کے علاقے مصری بانڈہ کے ایک گھر پرچھاپا مارا ، گھرمیں موجود دو خواتین سمیت چھ اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا تاہم حیدرعلی گیلانی نہیں ملے۔ مصری بانڈہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے عبدالوہاب نامی شخص کوبازیاب کروالیا ، عبدالوہاب نے بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران اسے فرار ہونے کا موقع مل گیا تھا جس کے بعد اس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ، مغوی عبدالوہاب نے تصویرکے ذریعے حیدرگیلانی کی شناخت کی عبدالوہاب نے بتایا کہ گھر میں ان کے ہمراہ ایک شخص تھا جو اپنا تعلق ملتان اور یوسف رضا گیلانی کا بیٹا بتاتا تھا، بازیاب ہونیوالے نوجوان نے یہ بھی بتایا کہ چارروزقبل حیدرگیلانی کو اس گھر میں لایا گیا تھا ، اغواء کاروں نے ان پر تشدد بھی کیا جس کے باعث حیدرگیلانی چل نہیں سکتا تھا ، عبدالوہاب نے پولیس کوبتایا کہ اغواء کاروں نے تمام مغویوں کو ایک علیحدہ مکان میں رکھا تھا ، اغواء کارپشتو زبان بولتے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.