نور جہاں کو ٹربیوٹ، مسکان جے نے میوزک ویڈیو میں ارشد خان ’’چائے والا‘‘ کو سائن کرلیا

لاہور: 

معروف گلوکارہ مسکان جے نے نئے سال کے موقع پرملکہ ترنم نورجہاں کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے بننے والے اپنے میوزک وڈیو میں ارشد خان العمروف چائے والا کوبطورماڈل سائن کرلیا۔

اسلام آباد اورمری کی خوبصورت لوکیشن پرشوٹ کیے جانے والے اس وڈیومیں جہاں مسکان جے، مقبول پنجابی گیت ’’بے پروائی‘‘ کوپیش کرینگی، وہیں ان کے ساتھ ارشد خان ایکٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ گیت نئے سال کے موقع پرتمام پاکستانی چینلز سے آن ائیر کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.