مظفرآباد(مانیٹر نگ ڈیسک)آزادکشمیر کی وزیر صنعت ، ترقی نسواںو ماحولیات محترمہ نورین عارف نے حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل گوجرہ کے گائوں سریاں میں وزیر اعظم کمیونٹی ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبہ جات کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پرعوام علاقہ نے وزیر حکومت کاشاندار استقبال کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت محترمہ نورین عارف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میںتعمیر وترقی کے ویژن کو عملی جامع پہنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں ۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر میں گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی کے حوالہ سے تاریخی اقدامات کیے ہیں ۔ ہمارے ترقیاتی عمل کی مثال ماضی کے کسی دور حکومت میں نہیں ملتی ۔ کارکنان نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ آج ہماری کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں جو ہمارا سب سے بڑا کریڈٹ ہے ۔ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنا ء پر حصہ لے گی ۔ سوشل میڈیا کے لیڈر عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ عوام باتوں کو نہیں مانتی بلکہ کارکردگی پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم نے چار سالوںمیں آزادکشمیر کی تقدیر بدل دی ہے ۔ ریاست بھر میں ترقیاتی عمل جاری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.