رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو معاشیات کا نوبیل انعام دیا جائے گا۔
تینوں ماہرین کو یہ انعام بینکوں کے کردار اور مالیاتی بحرانوں پر کی جانے والی تحقیق پر دیا جارہا ہے۔
یہ معاشیات کے شعبے میں دیے جانے والا 54 واں نوبیل انعام ہے اور تینوں ماہرین کے درمیان ایک کروڑ سوئیڈش kronor کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
عالمی کساد بازاری کے خطرے میں اضافے کے حالیہ انتباہی بیانات کے بعد ان تینوں ماہرین کو یہ نوبیل انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
BREAKING NEWS:
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2022 Sveriges Riksbank Prize in Economic Sciences in Memory of Alfred Nobel to Ben S. Bernanke, Douglas W. Diamond and Philip H. Dybvig “for research on banks and financial crises.”#NobelPrize pic.twitter.com/cW0sLFh2sj— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 10, 2022
ان تینوں نے 1980 کی دہائی میں بینکوں اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق کا آغاز کیا تھا اور ایسے ماڈل تیار کیے جن سے یہ وضاحت ہوتی ہے کہ بینکوں کا قیام کیوں عمل میں آیا، معاشرے میں ان کا کردار کیا ہے اور انہیں بحران سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.