حکومت نے وزارت صحت کو بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دیدی

مچھردانیاں خریدنے کے لیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا: حکام وزارت صحت

وزارت صحت حکام کے مطابق 62 لاکھ مچھردانیاں خریدنے کے لیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا، گلوبل فنڈ کے مالی وسائل سے عالمی ادارہ صحت پاکستان کے لیے مچھر دانیاں خرید رہا ہے۔

حکام نے کہا کوشش کریں گے مچھر دانیاں جلد از جلد براستہ روڈ واہگہ بارڈر پاکستان آجائیں تاہم  62 لاکھ مچھردانیاں نومبر کے وسط تک پاکستان آجائیں گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 32 سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا دی ہے جہاں  ملیریا میں مبتلا بچوں کے علاج میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ ایشو بن کر سامنے آرہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.