نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری، وکلا کو عدالت سے رجوع کی ہدایت

اسلام آباد: مریم نواز کی بریت کے بعد اب نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی، انہوں نے وکلا کو جلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ مجھ پر ایک دن بھی باہر رہنا بھاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور رہنما کپیٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عدالت سے آنے والے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف نے واپسی کے لیے وکلا کو جلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، قانونی ٹیم جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.