Latest National, International, Sports & Business News

نواز شریف نے سزا معطلی کی درخواست پھر دائر کر دی

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس کے ساتھ میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کی رائے کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل سابق وزیر اعظم کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔جس کے بعد نوازشریف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے علاج کی غرض سے 6 ہفتوں کیلئے ان کی سزا معطل کی تھی۔نواز شریف کی آج دائر کی گئی درخواست میں نیب، جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.