Latest National, International, Sports & Business News

نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی اجازت دیدی

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی اجازت دے دی۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔Media player poster frameذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعدبڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔انہوں نےکہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی اس احتجاج کے دوران عوام کی درمیان ہوں گے۔ملاقات میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاجی حکمتِ عملی ترتیب دینے سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.