نوازشریف کے وزیراعظم بننے پرسندھ میں لیگی کارکنوں کی ہوائی فائرنگ، خاتون جاں بحق

ٹھل: مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں لیگی کارکنوں کے جشن کے دروان ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر جشن منانے سیکڑوں کی تعداد میں ٹھل کی سڑکوں پر نکل آئے اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں، ٹھل پولیس کے مطابق گولی خاتون کے سر میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

تبصرے بند ہیں.