Latest National, International, Sports & Business News

نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار

آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ فواد حسن فواد نے نیب حکام کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔ اس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ ڈی جی نیب نے فواد حسن فواد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے مجموعی طور پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب نے گرفتاری کے بعد ملزم کی تصویر بھی جاری کردی ہے

تبصرے بند ہیں.