نوازالدین صدیقی کو ’’ہیرو‘‘ بننے کی خواہش

ممبئی: 

نامور اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ ڈانس سیکھیں تاکہ فلموں میں ’’ہیرو‘‘ کا کردار نبھاسکیں۔

بجرنگی بھائی جان، کک، رئیس اور بدلہ پور میں بہترین اداکاری کرکے بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنانے والے اداکار نوازالدین صدیقی  نے آج تک کسی بھی فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کیا وہ ہمیشہ منفی یا ثانوی کرداروں میں نظرآئے لیکن ان کرداروں میں بھی انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈال دی۔

تبصرے بند ہیں.