نواب شاہ: نواب شاہ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کارکنوں کے درمیان تصادم سے چار روز تک بندش کے بعد شہر کی مارکیٹیں کھل گئیں اور معمولات بحال ہوگئے۔ چار روز کی بندش کے بعد شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ الیکشن کے روز سے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات اور چار افراد کی ہلاکت کے باعث نواب شاہ شہر مکمل طور پر بند تھا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔ گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی تھی جبکہ روزمرہ کی اشیاء کے حصول کے لئے بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم چار روز بعد شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں اور مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں۔ کاروباری زندگی معمول پر آگیا ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اب بھی سخت ہے۔
تبصرے بند ہیں.