تونسہ میں پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی کے بیان کے بعد اس کے شوہر شاہ رخ کا بیان بھی سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں نمرہ کاظمی کے شوہر نے کہا کہ ‘نمرہ اور میرے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی، صرف چھوٹی موٹی لڑائی تھی جس کی وجہ سے نمرہ اپنی والدہ کے گھر جاکر رہنا چاہتی تھی، یہی وجہ تھی کہ ہم نے نمرہ کو جج کے سامنے پیش کرکے ماں باپ کے حوالے کردیا ہے‘۔نمرہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ ’ایسا کچھ نہیں ہے کہ میں نے نمرہ کو چھوڑا ہے یا علیحدگی ہوئی ہے‘۔
تبصرے بند ہیں.