نریندرمودی کی واشنگٹن میں ضیافت ، وائیٹ ہاوس کے باہر وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ –

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دو روزہ دورہ امریکا کے آغاز پر صدر اوباما کی طرف سے وائٹ ہاوس میں دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی ، جب کہ باہر ان کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

واشنگٹن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکا کے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔ اوباما انتظامیہ نے ملاقات کو دونوں ملکوں کے مشترکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا ہے۔ آج دونوں سربراہان باضابطہ بات چیت کریں گے۔ ایجنڈا سے متعلق ایک سوال پر ، محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا کہ معیشت کے علاوہ ، اگلے 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کے ساتھ توانائی اور سکیورٹی پارٹنرشپ اور دیگر شعبوں میں بات چیت متوقع ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد واشنگٹن پہنچنے پر امریکی نائب وزیر خارجہ ولیم جے برنز نے بھارتی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ عشائیے کے دوران کشمیرامریکن کونسل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس دوران کشمیرامریکن کونسل کے ارکان اور بھارتی وزیراعظم کے حامیوں میں تصادم ہوگیا۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو طلب کر لیا اور فریقین کو علیحدہ علیحدہ مقامات پر دھکیل دیا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.