کارکنوں کا قتل، وزیراعظم سمیت گیارہ شخصیات کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے قتل کے الزام میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت گیارہ اعلیٰ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد: () اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں شاہراہ دستور پر 31 اگست کو پیش آنیوالے واقعات پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایس پی آپریشن سمیت گیارہ اعلیٰ شخصیات کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.