نرگس فخری کی فلم ’’شوقین‘‘ کی شوٹنگ شروع، اکشے کمار ہیرو ہیں

نرگس فخری کی فلم شوقین کی شوٹنگ شروع ہو گئی۔ اس فلم میں نرگس فخری اور اکشے کمار کام کر رہے ہیں جب کہ رومی جعفری اس کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ فلم 1982 کی سپر ہٹ فلم شوقین کا ری میک ہے۔ 31 سال قبل ریلیز ہونے والی اس فلم میں متھن اور رتی اگنی ہوتری نے مرکزی کردار نبھائے تھے جب کہ فلم میں اشوک کمار، اتپال دت، اے کے ہنگال، گیتا سدھارتھ اور جے شری نے بھی اداکاری کی تھی۔ فلم میں متھن والا کردار اکشے کمار جب کہ رتی اگنی ہوتری والا کردار نرگس فخری ادا کریں گی۔ واضح رہے کہ نرگس فخری کی فلم مدراس کیفے گزشتہ دنوں ریلیز ہوچکی ہے جس میں اس کی اداکاری کی کافی تعریف کی جارہی ہے اس فلم میں نرگس فخری نے برطانوی خاتون صحافی جیا صیحانی اورفلم کے ہیرو جان ابراہیم نے بھارتی فوج کے خصوصی افسر میجر وکرم سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔ مدراس کیفے نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران دوران بھارت بھر میں 32 کروڑ روپے کا بزنس کیاتھا جب کہ اس فلم کی اسٹریلیا اور امریکا میں بھی نمائش کی گئی جب کہ برطانیہ میں اس فلم پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔مدراس کیفے میں اپنے کردار کے متعلق نرگس فخری کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے موضوع پر بنائی گئی ’’مدراس کیفے ‘‘میں جان ابراہم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔فلم میں میراکردار بین الاقوامی سطح کی ورکنگ جرنلسٹ کاتھا اور اسے نبھانا آسان نہیں تھا،یہ انتہائی مشکل اور چیلنجنگ کردار تھا جس کے لیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی۔ نرگس فخریبالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو میں بھی بطور مہمان اداکارہ ایک ایٹم سانگ کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.