نجکاری کمیشن نے تین اداروں کی نجکاری کی منظوری دیدی

نجکاری کمیشن نے بجلی کے تین اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ لاہور، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں اور ناردرن پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: ) نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد ،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنیوں اور ناردرن پاور جنریشن کمپنی کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان اداروں کے 26 فی صد انتظامی حصص فروخت کیے جائیں گے۔ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل ، پی پی ایل اور پی آئی اے سمیت 11 اداروں کے لیے مالیاتی مشیر جلد مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے بعد ان ادراوں کی نجکاری کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.